وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو پیش کردیا۔
آج عثمان بزدار نے عمران خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے کہا کہ:''
میرے
استعفے سے معاملات حل ہوتےہیں تو وزارت اعلیٰ چھوڑ دیتا ہوں۔ لیکن پھر بھی عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔ میں آپ کا مشکور ہوں، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں۔ لہٰذا آپ اپنی حکومت کے معاملات دیکھ لیں۔''
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
کچھ دیر پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارٹی قیادت کو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے صرف پرویز الٰہی کے حق میں وزارت اعلیٰ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی اور وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار کو آج ساڑھے 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا۔