کراچی میں عجیب و غریب مچھلی دریافت ۔۔ 30 فٹ لمبی مچھلی کو ماہی گیر اپنے ساتھ کشتی میں کس طرح لایا؟

image

منوڑا کے قریب ماہی گیروں کے ہاتھ ایک عجیب و غریب قسم کی مچھلی لگی ہے جو کہ مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

فشری ذرائع کے مطابق کراچی میں ماہی گیروں کی جانب سے پہنچائی گئی یہ مردہ مچھلی 30 فٹ لمبی اور 8 فٹ چوڑی ہے، اور ماہی گیر حسن جان مچھلی کو اپنی لانچ کے ساتھ باندھ کر فشری جیٹی لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق فشری کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق ملنے والی یہ مچھلی وصر نسل کی بتائی جا رہی ہے۔اور یہ مچھلی ممکنہ طور پر کسی بحری جہاز سے ٹکرا کر ہلاک ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ لانچ سے بندھی سمندر اس مچھلی کو نکالنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کرینیں طلب کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts