میں تمہیں 200 روپے لینے والا لگتا ہوں ۔۔ ساحل پر غیر ملکی سیاح سے ڈرا دھمکا کر ہزاروں روپے لینے کی کوشش، گھوڑے والے کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان کو اللہ پاک نے نہایت ہی خوبصورت بنایا ہے مگر پھر بھی ملک کے حالات کی وجہ سے مختلف ملکوں کے غیر ملکی سیاح یہاں سیرو تفریح کی وجہ سے آتے نہیں تھے تو ابھی جب کافی غیر ملکی پاکستان آتے ہیں۔

تو ہمارے ہی ملک کے باشندے انکے ساتھ وہ رویہ اختیار کرتے ہیں جن کی امید بھی نہیں کی جا سکتی۔ یہ بات یہاں اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ ایک غیر ملکی سیاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کہ سیاح کراچی میں ساحل سمندر پر موجود ہے اور گھوڑے کی سیر کرنا چاہتا ہے تو گھوڑے والے لڑکا سیاح سے خود 200 روپے مانگتا ہے لیکن چکر دلوانے کے بعد 3 ہزار روپے طلب کرتا ہے تو وہ حیران ہو جاتا ہے اور اسے 200 روپے پہلے سے طے شدہ رقم کا یاد دلاتا ہے۔

لیکن یہ 3 ہزار روپے لینے پر ہی بضد رہتا ہے اور جب سیاح 200 روپے دینے کیلئے جیب سے 500 روپے نکال کر اسے دیتا ہے تو وہ نیچے پھینک دیتا ہے البتہ ایک اور پاکستانی شہری معاملے میں عمل دخل کرتا ہے اور گھوڑے والے کو 1 ہزار روپے دے کر معاملہ ختم کر دیتا ہے۔

جیسے ہی اس واقعی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے بہت غصے کا اظہار کیا اور اس گھوڑے والے کو مافیا قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts