محمد رضوان نے شاہین آفریدی کے بال ہی کاٹ دئیے۔۔ ویڈیو وائرل

image

کھیل کا میدان تو ایک طرف لیکن پاکستان کے مشہور بلے باز محمد رضوان میں اور بہت سی صلاحیتیں بھی موجود ہیں جن کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی محمد رضوان کی قہوہ بناتی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اب وہ دوستی نبھاتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے لئے نائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان کس کمال مہارت سے شاہین شاہ آفریدی کے بالوں میں قینچی چلا رہے ہیں۔ دوسری طرف شاہین آفریدی بھی تابعداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر جھکائے بیٹھے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹوئیٹر پر شئیر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ “ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔ ایسا کون سا کام ہے جو محمد رضوان نہیں کرسکتے؟ مجھے نیا ہئیر کٹ دینے کا شکریہ“

یار میرے بال بھی کاٹ دو

ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوتے ہی دوسرے کھلاڑیوں نے بھی تبصرے کرنے شروع کردئیے ہیں۔ فخر زمان، محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US