باقی سارے انڈے گندے ہیں اس لئے عمران خان کا ساتھ دیں۔۔ شوبز کی مشہور شخصیات عمران خان کے حق میں بول پڑیں

image

جب سب گندے انڈے ایک طرف اکھٹے ہوگئے ہیں تو ایک اچھی قوم کو کیا کرنا چاہئیے؟ اگر اس بار ان گندے انڈوں کو نا توڑا تو شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہوگا۔ میں عمران خان کے ساتھ ہوں کیوں کہ میں غلام نہیں بن سکتا۔ آپ بھی اس ذہنی غلامی سے نکلیں“

یہ کہنا ہے مشہور اداکار علی عباس کا جو تحریک عدم اعتماد کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں اور قوم سے بھی عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔ اس وقت ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہماری شوبز انڈسٹری کے تمام اداکار اور اداکارائیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں کیوں کہ روزانہ ہی کوئی نہ کوئی فنکار عمران خان کے حق میں پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگادیتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں مزید کس سیلیبریٹی نے وزیرِ اعظم کو سپورٹ کرنے کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے۔

سائرہ یوسف

اداکارہ سائرہ یوسف اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ “آپ اپنے لوگوں کے ذریعے منتخب ہوئے تھے اور میں ہمیشہ آپ کو ہی منتخب کروں گی“

شان شاہد

فلمی اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں وزیرِ اعظم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ“اس حلف کو یاد رکھیں اور ایک سچے لیڈر کو یاد رکھیں جو ہم سب کے لئے لڑ رہا ہے“ ساتھ ہی انھوں نے ہیش ٹیگ میں عمران خان کو مشرق کا شیر بھی کہا۔

ایمن خان، منیب بٹ

ان اداکاروں کے علاوہ مشہور جوڑی ایمن اور منیب نے بھی عمران خان کی سپورٹ میں کافی بار پوسٹس لگائی ہیں ان کے علاوہ لکھاری خلیل الرحمان قمر، اداکارہ مایا علی، ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے بھی عمران خان کے حق میں ہی آواز بلند کی ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow