عوام اپنا وزیرِاعظم عمران خان کو مانتی ہے ۔۔ مشہور برانڈ نے عمران خان کی تصویر کپڑوں پر بنانی شروع کردی، تصاویر وائرل

image

عمران خان پاکستان کی تاریخ کے ایسے وزیراعظم ہیں جن کو تحریک عدم اعتماد کے تحت نکالا گیا لیکن ان کے جانے سے عوام ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر سڑکوں پر نکل آیا اور نئے پاکستان کی یاد میں عمران خان کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروایا۔

جہاں ملکی تاریخ میں یوں انقلاب برپا ہوا وہیں بچہ بچہ اپنے حق کی جنگ لڑنے نکل آیا۔ ایسے میں عمران خان کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ دنیا بھر میں اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ امریکہ، لندن اور برطانیہ میں بھی لوگ نکل پڑے۔ وہیں ایک معروف برانڈ نے عمران خان کی تصویر کو کپڑوں پر بنانا شروع کر دیا۔

ان کرتوں کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ ہر کوئی ان کو خریدنے کے لئے ڈیزائنر سے رابطے کر رہا ہے اور آن لائن آرڈر دے رہے ہیں۔ ان کے اس پوسٹ میں کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں نے لکھا کہ ہم اپنا وزیراعظم اب بھی عمران خان کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ملک کی معیشت و سیاست میں مثبت اقدامات اٹھائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow