دلہن بنوں گی تو صرف عامر لیاقت کی ۔۔ دانیہ کے بعد یہ لڑکی کون ہے جو عامر لیاقت کی چوتھی بیوی بننے کو تیار؟ ویڈیو وائرل

image

عامر لیاقت کی تین بیویوں کو تو ہم دیکھ ہی چکے ہیں اور حالیہ طلاق کے معاملات بھی سب کے سامنے ہیں۔ ایک کے بعد ایک ویڈیوز اور انکشافات دانیہ شاہ کی جانب سے سامنے آرہے ہیں۔ لیکن اب عامر لیاقت کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی کی جا رہی ہیں کہ اب یہ چوتھی بیوی کس کو بنائیں گے؟ عامر لیاقت کا تو کسی کو معلوم نہیں مگر دانیہ شاہ کی دوست نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں وہ بتا رہی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہے۔

علیزے نامی یہ لڑکی ڈیجیٹل پاکستان میں اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کہتی کہ : '' میں دلہن بنوں گی تو صرف عامر لیاقت کی۔ میں ہر حال میں ان کی بیوی بننے کے لیے تیار ہوں۔ دانیہ جھوٹ کہہ رہی ہے۔ اگر وہ اس کو نشہ کرنے کا بولتا تھا تو کیوں کیا اس نے؟ عامر لیاقت کا نام تمیز سے احترام سے لینا چاہیے۔

ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ: '' وہ عالمِ دین ہیں۔ ہمارے مرشد ہیں۔ وہ اسلام کو اچھے سے جانتے ہیں۔ میں ان کو پسند کرتی ہوں۔ دانیہ تو 11 کروڑ حق مہر کی بات کر رہی ہے میں ان کے لیے سونے کا محل بنا سکتی ہوں۔ میں ہر حال میں ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوں۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow