میرے ابو اسپتال میں ہیں ان کے لئے دعا کریں .. عمر اکمل نے مشکل وقت سے گزرتے ہوئے لوگوں سے دعاوں کی اپیل کردی

image

والدین کسی بھی اولاد کے لئے ٹھنڈی چھاؤں سے کم نہیں ہوتے۔ چاہے اولاد بڑی بھی ہوجائے پھر بھی والدین کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے اور اگر بوڑھے والدین خدانخواستہ بیمار ہوجائیں تو اولاد کی تو جان پر ہی بن جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھائیوں کی جوڑی عمر اکمل اور کامران اکمل کے ساتھ جن کے والد کچھ دن سے اسپتال میں ہیں۔

عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسپتال میں لیٹے بیمار والد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ "براہ کرم میرے ابو کے لئے دعا کریں وہ اسپتال میں داخل ہیں ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں"

ان کے بھائی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے بھی ٹوئٹر پر مداحوں کو والد کی صحت کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے ان سے دعاوں کی اپیل کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US