ماما آپ ہر چیز کی ویڈیو نہیں بنایا کریں ۔۔ کھانے کے دوران ویڈیو بناتے ہوئے بیٹے نے بھی حرا مانی کو تنقید کو نشانہ بنا دیا؟ ماں بیٹے کی دلچسپ ویڈیو

image

شوبز کی معروف اداکارہ حرا مانی آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ اپنے کسی بیان، گلوکاری اور مختلف ویڈیوز بنانے کے باعث سوشل میڈیا پر مقبول رہتی ہیں۔

اس بار بھی وہ اپنی ویڈیو کی وجہ سے بہت مشہور ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی فیملی کے ہمراہ کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئیں اور وہاں بیٹے کی کھانا کھاتے ہوئے ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے ابراہیم کو پکارتی ہیں جس پر ان کا بیٹا دلچسپ جواب دیتا ہے۔

اداکارہ کا بیٹا حرا مانی کے ویڈیو بنانے پر ان سے کہتا ہے کہ ماما آپ ہر ایک چیز کی ویڈیو نہیں بنایا کریں۔ جس پر اداکار مانی کی اہلیہ حرا بیٹے سے کہتی ہیں اچھا بے بی آئی لو یو سو مچ۔ ویڈیو میں بیٹے کے برابر میں مانی بھی بیٹھے کھانا کھا رہے ہوتے ہیں۔

مذکورہ ماں بیٹے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow