بس میں بھی قرآن کی تلاوت کرتے رہے۔۔ میچ سے پہلے محمد رضوان کی ہاتھوں میں تسبیح اور قرآن پڑھتے ہوئے نئی ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے

image

عوام کے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ایک بار پھر لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایشیاء کپ کے لئے دبئی پہنچنے سے کچھ دیر قبل بنائی گئی کھلاڑیوں کی ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں تمام کھلاڑی موبائل اور دیگر کاموں میں مصروف ہیں لیکن محمد رضوان قرآن کی تلاوت میں مصروف ہیں۔ ویڈیو دیکھیے

یہ ویڈیو پاکستان کرکٹ ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے شئیر کی گئی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی نیدرلینڈ سے او ڈی آئی سیریز جیتنے کے بعد دبئی میں ایشیاء کپ کھیلنے جارہے ہیں۔

محمد رضوان کھیل میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے علاوہ دین کی جانب لگاؤ رکھنے کی وجہ سے بھی عوام میں کافی پسند کیے جاتے ہیں۔ مختلف میچز میں ان کی اسٹیڈیم میں نماز کی ادائیگی کی ویڈیوز بھی وائرل ہو چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US