ہندوستانی اور پاکستانی کی ایک ساتھ نماز کی ادائیگی ۔۔ میچ کے دوران نماز پڑھتے رہے تصاویر وائرل

image

پاکستان اور انڈیا کا میچ ہو تو شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا لیول انتہا پر پہنچ جاتا ہے ۔ پورے ملک میں اس میچ کو دیکھنے کے لئے جگہ جگہ اہتمام کئے جاتے ہیں ۔ اور جس جگہ میچ ہو وہاں بھی اسٹیڈیم فل ہوتا ہے بلکہ بلیک میں ٹکٹیں بکتی ہیں ۔ پاکستان اورانڈیا کے میچ میں کھلاڑیوں کے علاوہ تماشائیوں پر بھی پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ دونوں طرف کے تماشائی اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے میں بعض اوقات انتہا پر پہنچے ہوئے ہوتے ہیں۔

گذشتہ روز بھی پاکستان اور انڈیا کے ہونے والے میچ میں انتہائی سنسنی خیزمیچ کے بعد پاکستان نے فتح حاصل کی، جس میں شائقینِ کرکٹ ہر لمحہ بدلتی صورتحال کی وجہ سے سانس روکے اس میچ کو انجوائے کرتے رہے۔ اسی میچ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جب آصف علی نے آکر کریز سنبھالی تو انڈین شائقین نے اسٹیڈیم سے واپس جانا شروع کردیا۔ لیکن اسی میچ میں وقفے کے دوران ایک خوبصورت منظر بھی دیکھنے میں آیا کہ دونوں ممالک کے تماشائی میچ کے دوران ایک دوسرے کو چڑاتے رہے اپنی اپنی ٹیموں کا حوصل بڑھانے کے لئے نعرے بازی بھی کرتے رہے لیکن جب نماز کا وقفہ آیا تو اس وقت ایک خوبصورت منظر دیکھا کہ بے شک مسلمان کسی بھی ملک یا کسی بھی زبان سے تعلق رکھتے ہوں اسلام انہیں ایک دوسرے سے جوڑ دیتا ہے، آپس میں کتنے بھی اختلاف کیوں نہ ہوں، ہمارا دین انہیں ایک جگہ یکجا کردیتا ہے، اسی لئے شاید کہا جاتا ہے کہ

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز

نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز

وقفے میں یہ منظر آنکھوں کو بہت بھلا لگا کہ پاکستانی ٹیم کےمسلمان شائقین، انڈین مسلمان سپورٹر کی امامت میں نماز ادا کر رہے تھے، اس وقت ان میں کوئی اختلاف نہیں تھا نہ ایک دوسرے کی پیروی میں انہیں کوئی جھجھک یا شرم ؐمحسوس ہوئی۔ اسٹیڈیم میں اپنی اپنی ٹیم کی سپورٹ میں ان میں جو بھی اختلاف ہو لیکن ایک اللہ کے آگے سجدہ ریز ہونے میں ان کے سارے اختلاف ختم ہو گئے۔

کل کے میچ میں 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "صرف اللہ سے ہوتا ہے۔ جیت ہو یا ہار، ہمیں اس گیم کو صرف انجوائے کرنا ہے۔ لڑنا ہےآخری بال تک۔ اور اگر اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں فاتح کردیں تو کبھی ایسی باتیں اور انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو۔ ۔ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ پاکستان کو مبارک ہو۔ انڈیا اچھا لڑے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US