بابر ایک عام سے باپ کا بیٹا ہے۔۔ بیٹے سے ملنے کی خواہش پر بابر اعظم کے والد کا ایسا جواب جس نے سب کے دل جیت لئے

image

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ بچے اپنے والدین سے ہی سیکھتے ہیں۔ اگر ماں باپ نے اچھی تربیت کی ہو اور خود ساری زندگی عاجزی اور انکساری کا پیکر بن کر گزاری ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ اولاد ایسا نہ کرے۔ یہاں تک کہ اگر بچوں کی قسمت میں شہرت کی چکا چوند بھی ہو تو بھی وہ اپنے والدین کا سکھایا سبق کبھی نہیں بھولتے۔ ایسا ہی سبق دینے والے قومی کھلاڑی بابر اعظم کے والد بھی ہیں جن کے بیٹے نے کھیل سے لوگوں کے دل جیتے تو انھوں نے اپنے اچھے مزاج سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔

پاکستان کی حالیہ کامیابی کے بعد قاسم علی نامی مداح نے کپتان بابر اعظم کے والد کو انسٹاگرام پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “اسلام و علیکم۔ انکل جی میں بابر کا بہت بڑا فین ہوں۔ میری بائیک کی نمبر پلیٹ بھی ٥٦ ہے اور شرٹس پر بھی ٥٦ پرنٹ ہے۔ بس ایک بار بابر سے ملنا چاہتا ہوں پلیز آپ کچھ مدد کردیں پلیز پلیز پلیز“

بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے جواب میں لکھا کہ “اگر پاکستان میں ہو تو جب چاہو میرے گھر آکر مل لو بابر ایک عام سے بیٹے کا عام بیٹا ہے“

قومی کپتان کے والد کی جانب سے اتنی خوبصورت بات سن کر بابر اعظم کے مداح بہت خوش ہیں اور باپ بیٹے دونوں کو خوب سراہ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US