دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے بے چین ہوں۔۔ شاہین شاہ آفریدی کی حارث رؤف اور نسیم شاہ سے ویڈیو کال پر بات چیت! ویڈیو وائرل

image

شاہین شاہ آفریدی ایشیاء کپ 2022 میں اپنی انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لے رہے۔ لیکن ویڈیو کال اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ساتھیوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس وقت بھی ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کی حارث رؤف اور نسیم شاہ کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ تیزی سے انجری سے ریکور ہورہے ہیں اور ویٹ ٹریننگ بھی شروع کرنے والے ہیں جبکہ باؤلنگ 2 ہفتے بعد شروع کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بے چین ہوں۔

سیریز جیتنے کے لئے شاہین آفریدی نے ساتھیوں کو مشورہ دیا کہ حارث آپ کو باؤلنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگا۔ آخری اوورز میں یارکرز زیادہ کریں۔ آپ لوگ دور ہونے کے باوجود میرے قریب ہیں۔

کھلاڑی نسم شاہ نے شاہین آفریدی کو خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کو گراؤنڈ میں مس کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ آپ جلدی سے فٹ ہوجائیں۔ جس پر شاہین شاہ آفریدی کا کہا تھا کہ نیوزی لینڈ سیریز میں سب ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ اکھٹے ہوں گے لیکن ایشیاء کپ بھی ضرور جیتنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US