میں نسیم شاہ کو اپنا گردہ دیتا ہوں۔۔ مارو مجھے مارو سے مشہور ہونے والے مومن ثاقب کی ایک اور دلچسپ ویڈیو وائرل

image

گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ نے نسیم شاہ کو ہیرو کا درجہ دلا دیا ہے اور آخر ایسا کیوں نہ ہوتا۔ نسیم شاہ کے آخری 2 چھکوں کی وجہ سے ہی پاکستان نے نہ صرف افغانستان کو شکست دی بلکہ ایشیاء کپ میں پہنچنے پر بھی کامیاب ہوا۔ اسی بات نے سوشل میڈیا انفلوئینسر مومن ثاقب کو ایک بار بھی جذباتی کردیا ہے اور انھوں نے اسٹیڈیم میں ہی نسیم شاہ کو اپنا گردہ دینے کا اعلان کردیا۔ ویڈیو دیکھیے

میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے مومن ثاقب انتہائی جذباتی انداز میں کہہ رہے ہیں کہ نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے اور میں انھیں پلاٹ اور گردہ گفٹ کرتا ہوں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ مومن نے نسیم شاہ کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی ہے وہ نسیم شاہ نہیں بلکہ نسیم میانداد ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US