چھکا مار نسیم پورا پاکستان تمہارے پیچھے ہے ۔۔ افغانستان کی شکست کے بعد پاکستانی فیملی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

image

گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 کے سلسلے میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے سنسنی خیز میچ کے بعد سوشل میڈیا پرمیمز اور میچ سے متعلق مختلف دلچسپ وڈیوز کی بھرمار ہوگئی۔ خاص کر آصف علی اورافغان کھلاڑی فرید کے درمیان تلخ کلامی پر لوگ خاصے برہم بھی تھے اور نسیم شاہ کے چھکے کو آصف علی کی بےعزتی کا بدلہ قرار دے رہے تھے کہ نسیم شاہ نے آصف کا بدلہ لے لیا۔ ایسی ہی کچھ دلچسپ وڈیوز میں ایک فیملی کی وڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ایسے میچ میں پاکستانی 70 فیصد گھروں کی صورتحال کی ترجمانی بھی تھی کہ کوئی بھی کانٹے دار میچ ہو تو پاکستان کے گھر گھر میں یہ صورتحال ہوتی ہے۔ پاکستانی اپنی ٹیم کو لے کر انتہائی جذباتی ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کے کھلاڑیوں سے بدتمیزی کرے ان سے یہ تو بالکل برداشت ہی نہیں ہوتا۔

گذشتہ روز اس فیملی کی وڈیو میں یہی صورتحال درپیش تھی کہ والد کہہ رہے تھے کہ آصف علی کی غلطی ہے اسے افغانی کے منہ نہیں لگنا چاہیے جبکہ بیٹا،آصف کی حمایت میں افغان کھلاڑیوں کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔ یہ مزیدار نوک جھوک جاری ہی تھی کہ نسیم شاہ نے چھکا مارکر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔ جس کے بعد سب اپنی تکرار بھول گئے اور پورے گھر میں خوشی سے چیخیں اور بھنگڑے شروع ہوگئے۔ گھر کا ہر فرد خوشی سے ناچ رہا تھا۔ اس کے بعد باہر نکل کر بھی اعلان کیا گیا کہ پاکستان جیت گیا اور وہاں بھی سب بچے بڑے خوشی سے اچھل پڑے۔ یہ مزیدار وڈیواس وقت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، اور لوگوں کو اپنے دل کی ترجمانی لگ رہی ہے۔ کیونکہ پاکستان کی فتح کے بعد جس طرح افغان تماشائیوں نے گراؤنڈ میں توڑ پھوڑ اور پاکستانیوں سے مارپیٹ کی ہے اس کے بعد تو یہ کہنا بنتا ہے کہ پاکستانی گراؤنڈز پر ہی کرکٹ سیکھ کر پاکستانیوں کو ہی آنکھیں دکھانا افغان ٹیم کو مہنگا پڑ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US