بابر اعظم تو خیر قوم ٹیم کے کپتان ہیں ہی لیکن ان کے والد بھی قوم کے لئے کسی ہیرو سے کم نہیں۔ اس کی وجہ ان کا عاجزانہ مزاج ہے۔ کپتان کے والد ہونے کے باوجود وہ کسی قسم کا غرور تو دور کی بات بلکہ اکثر اپنے بیٹے کی تربیت ہی کرتے نظر آتے ہیں۔ میچ کے بعد بھی انھوں نے اسٹیڈیم پر کھڑے ہو کر بابر اعظم کو مداح کو آٹوگراف دینے کا حکم دیا۔ ویڈیو دیکھیے۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بابر اعظم کے والد بیٹے کو کہہ رہے ہیں کہ بابر اس کو سگنیچر کر کے دے بیٹا یہ گھر بھی آیا تھا، ٣ بار کہہ چکا ہے۔ ان کا اتنا کہنا تھا کہ بابر اعظم بھی فوراً اپنے والد کا حکم بجا لائے اور مداح کو گیند پر دستخط کر کے دئیے۔
اتنا ی نہیں بلکہ بابر اعظم کے والد کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ افغانستان کے کپتان محمد نبی کے بیٹے کو میچ ہارنے کے بعد دلاسہ دے رہے ہیں۔