سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات عمران خان کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہیں؟
شاہ رخ خان:
جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر سے گفتگو کے دوران شاہ رخ خان نے بتایا کہ پاکستان میں جس شخصیت میں سب سے بڑا مداح ہوں، وہ عمران خان صاحب ہیں۔
عمران خان ایک بار دلی آئے تھے تو میں بطور مداح ان سے ملا بھی تھا۔
بطور کرکٹر وہ مجھے بے حد پسند ہیں اور ان کی کارکردگی سے شاہ رخ خان بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
عامر خان:
مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان سابق وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت سے اس حد تک متاثر ہیں، اپنے آپ کو ان کا مداح تو مانتے ہی ہیں ساتھ ہی ان کی عزت میں کھڑے بھی ہو جاتے ہیں۔
عامر خان عمران خان کی سماجی خدمات کی بنا پر بھی انہیں بے انتہا چاہتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں۔ جب عمران خان بھارت گئے تھے تو عامر خان نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا، آپ کا اپنے وطن کے لیے جو خواب ہے، میری دعا ہے وہ خواب پورا ہو۔ میرا دل کہتا ہے کہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان آنے سے متعلق عامر خان کا کہنا تھا کہ اب میں عمران خان کے نئے پاکستان میں ہی پاکستان آؤں گا۔
سلمان خان:
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے بھی عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا، سلمان خان کہتے ہیں کہ میں عمران خان، وسیم اکرم اور شعیب اختر کا مداح ہوں۔
جبکہ اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ عمران خان کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔
رشی کپور:
بھارتی اداکار جو اب اس دنیا میں رہے، رشی کپور۔ وہ بھی عمران خان کے بڑے
فین رہ چکے ہیں۔
جن دنوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی تھی، تو اسی دوران عمران خان نے مسائل کے حل کی راہ کی طرف پر بات کی، جس پر رشی کپور نے کہا کہ عمران خان صاحب نے بالکل صحیح کہا۔گزشتہ دو دنوں سے میں یہ سب ٹی وی پر کہہ رہا ہوں۔
مجھے امید ہے کہ آپ اپنے ملک کے ہمارے ملک سے بہترن تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔