اداکار سلمان خان کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، تاہم سلمان اپنی دونوں ماؤں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سلمان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ اپنے والد کی دوسری اہلیہ یعنی اپنی سوتیلی والدہ ہیلن کے ساتھ موجود ہیں، اس موقع پر سہیل خان بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان نے ایک ایسی بات کی کہ سہیل اور سلمان سمیت سوتیلی والدہ بھی خوب جم کر ہنسیں۔
اس ویڈیو میں سوتیلی ماں اور بچوں کے درمیان موجود پیار اور قربت کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ ہیلن اور سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان بھی ایک دوسرے کو سوتن کے طور پر قبول کر چکی ہیں، جبکہ اپنے شوہر کے ساتھ دونوں ایک ساتھ دلچسپ وقت گزارتی ہیں۔
سلمان خان اُس وقت 10 سال کے تھے جب ان کے والد نے دوسری شادی کی، سلمان خان بتاتے ہیں کہ مجھے اس بات سے نفرت ہوتی تھی، جب والد دوسری شادی کے بعد امی سے ملنے آتے تھے۔ امی ابو کی منتظر رہتی تھیں، میں انہیں دیکھ کر افسردہ ہو جاتا تھا۔ تاہم والد نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ اب بھی امی سے اور ہم سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں، جتنا پہلے کیا کرتے تھے۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سوتیل والدہ ہیلن بھی ہمارے گھر کا اہم حصہ بن گئیں۔
سلمان کے گھر پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب تینوں بھائی سلمان، ارباز اور سہیل تینوں والد سے نفرت کرتے لگ گئے تھے اور اس شادی کے خلاف بھی اپنے جذبات کا کھُل کر اظہار کرنے لگے تھے۔
لیکن والدہ نے چُپ چاپ والد کی دوسری شادی قبول کی، اس طرح روتے افسردگی میں سلمان کو والد کی دوسری شادی کا حصہ بننا پڑا۔