لگتا ہے شوبز کی مشہور جوڑیوں کو کسی کی نظر کھا گئی ہے جو ایک کے بعد دیگرے سب کی طلاق ہوتی جارہی ہے۔ اداکارہ مدیحہ رضوی اور نعمان حسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر طلاق کی خبر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہم نے ایک سال ساتھ رہ کر اور الگ رہ کر بہت کوشش کرلی لیکن اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم. دونوں کو بہتر مستقبل کے لئے طلاق لے لینی چاہئے۔"
انسٹاگرام پر مزید لکھا کہ ہم دو پیاری بیٹیوں کے والدین ہیں اور ان کے لئے ہمیشہ ایک خاندان کی صورت رہیں گے البتہ میڈیا سے گزارش ہے کہ ہماری ذاتیات کا خیال رکھے۔