سوشل میڈیا پر ان دنوں عالیہ بھٹ کافی چرچہ میں ہیں، ماں اداکارہ سے ماں بننے تک کے سفر میں عالیہ بھٹ نے صارفین، ناظرین اور مداحوں کی توجہ ضرور حاصل کی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں نے کئی صارفین کو حیران بھی کیا تھا، تاہم کئی ایسے تھے جو ان کے رشتے سے خوش بھی تھے۔
رنبیر کے گھرانے اور عالیہ کے والدین دونوں ہی فلمی دنیا کے نامی گرامی خاندان ہیں۔ جن کے بچے بھی شوبز کا اہم ستارہ سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن اس سب میں عالیہ کے ماں بننے کی خبر سب کو حیران کر دیا۔
عالیہ بھٹ مہیش بھٹ اور سونی رازدان کی سب سے چھوٹی اور چہیتی بیٹی ہیں، جن سے والدین بے حد پیار کرتے ہیں، بیٹی کے پاؤں بھاری ہونے کی خبر نے دونوں کو جذباتی کر دیا تھا۔
جہاں والدہ بیٹی کے لیے ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے کا مشورہ دے رہی تھیں وہی والد کو وہ وقت یاد آگیا، جب ان کی بیٹیاں ان کے ہاتھوں میں کھیلا کرتی تھیں اور انہی بیٹیوں نے انہیں ایک اچھا انسان بننے میں مدد کی۔
لیکن حمل کے دوران عالیہ بھٹ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا رہا، جس کی وجہ سے والدین شدید پریشان بھی ہوئے، یہی وجہ ہے کہ عالیہ حمل کے دوران سوشل میڈیا سمیت میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہیں اور ایک پُرسکون ماحول میں ہی اپنے آپ کو مصروف کرے رکھا۔
لیکن والدین کو یہ ڈر بھی کھائے جا رہا تھا، کہ کہیں کچھ غلط نہ ہو جائے کیونکہ انہی کے دور میں سائرہ بانو کا واقعہ بھی کافی مشہور تھا، جب سائرہ بانو گھر میں گرنے کی وجہ سے بچہ کھو بیٹھی تھیں اور پھر کبھی ماں نہیں بن سکیں۔ یہ ڈر انہیں کھائے جا رہا تھا، تاہم ان کی ساس اور ماں دونوں نے عالیہ کا خوب خیال رکھا۔