عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جمعرات کو اپنی بچی کے ساتھ گھر پہنچے۔ جوڑے کو اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں دیکھا گیا اور لوگوں نے ان کی تصاویر اپنے موبائل فون کے کیمرے میں قید کر لیں۔
سوشل میڈیا پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی تصویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکار کو اپنی بیٹی کو گود میں لیے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ میں عالیہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی نوزائیدہ بچی کے ساتھ آج جمعرات کی صبح اپنے گھر پہنچے۔ عالیہ کو سیاہ لباس اور سنہری بالیوں میں دیکھا گیا۔ انہوں نے بچے کو اپنی بانہوں میں پکڑے دیکھا۔
یاد رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر اتوار کے روز ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے والدین بننے کی خوش خبری مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی۔