پہلے شادی کرو پھر جانا ۔۔ جیا بچن کے سُسر کو بیٹے پر بھروسہ کیوں نہیں تھا؟ اداکار کی زندگی کا وہ واقعہ جس کے بعد شادی ہوئی

image

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو امیتابھ بچن سے متعلق بتائیں گے۔

مشہور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا شمار بھارت کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے، کیونکہ امیتابھ بچن کے والد نے جیا سے بیٹے کی شادی سے پہلے ایک ایسی شرط رکھی، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

1973 میں امیتابھ بچن کی فلم زنجیر کی کامیابی کے بعد فلم کے ڈائریکٹر نے فلم کی کامیابی کی خوشی کو منانے کے لیے سب کو لندن مدعو کی، جس پر امیتابھ بچن کے والد کو جب علم ہوا تو انہوں نے سب سے پہلے پوچھا کہ کس کے ساتھ جاؤ گے؟

جس پر امیتابھ بچن نے کہا جیا کے ساتھ، والد نے امتیابھ کے سامنے شرط رکھ دی تھی کہ اگر جاؤ گے تو لندن کے جانے سے پہلے ہی جیا سے شادی کرلو، اگر شادی نہیں کرو گے تو لندن بھی نہیں جاؤ گے۔

جس پر امیتابھ بچن نے والد کے احکام کو مانتے ہوئے پہلے جیا سے شادی کی اور پھر لندن کے سفر پر روانہ ہوئے۔

یوں اچانک ہونے والی شادی میں اگرچہ اُس طرح انتظامات نہیں تھے، اور نہ ہی وہ رنگ و رونق تھی، تاہم اس شادی نے حیران بھی خوب کیا تھا۔ عین ممکن ہے کہ امیتابھ کے والد اپنی بہو کو لے کر پریشان ہوں اور وہ یہ سوچ رہے ہوں کہ بیٹی کو لگے کہ اب امیتابھ انہیں دھوکا نہ دے دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow