چلبلی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سنی دیول کی خاطر تھپڑ کھائے تھے۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ جوانی میں اکشے کی ساس اور دھر میندر کے بیٹے سنی دیول کے درمیان خوب دوستی پائی جاتی تھی۔
یہ ہر جگہ ایک ساتھ آتے جاتے تھے جس کا ثبوت آج سے چند ایک سال پہلے ملا جب سنی دیول ڈمپل کپاڈیا کا ہاتھ پکڑے بیرون ملک میں بیٹھے تھے۔
بہر حال یہ تھپڑ کا ماجرا کچھ یوں ہے کہ جب روینہ ٹنڈن اور سنی دیول فلم"ضدی" کی شوٹنگ کر رہے تھے تو اپنی ساتھی اداکارہ کو ذاتی زندگی کی وجہ سے پریشان دیکھ کر انہیں زیادہ وقت دینا شروع کر دیا یہ بات ڈمپل کو برادشت نہ ہوئی یوں ایک دن وہ فلم"ضدی" کی شوٹنگ پر پہنچیں اور سب کے سامنے روینہ کو زور دار تھپڑ جڑ دیا۔
جس کے بعد سب حیران ہوئے مگر سنی دیول نے بڑی مشکل سے سمجھا کر ڈمپل کو گھر روانہ کر دیا پر اس کے بعد روینہ اور ایکشن فلمیں کرنے کے ماہر سنی دیول کی راہیں جدا ہو گئیں۔