اپنے آنسو چھپا کر والد نے رخصتی میں سر پر ہاتھ رکھا تو میں رونے لگی ۔۔ دیکھیں اپنی پسندیدہ جوڑی فضیلہ قاضی اور قیصر کی شادی کے ان دیکھے مناظر

image

بابا نے رخصتی میں سر پر ہاتھ رکھا تو میرے آنسو نکل آئے۔ یہ الفاظ ہیں ملک کی مشہور ونامور اداکارہ فضلیہ قاضی کے جو اپنی شادی کی نایاب ویڈیو دیکھنے کے بعد جزباتی ہو گئی تھیں۔ آئیے آپکو ان کی شادی کی وہ لمحات دیکھاتے ہیں جو شاید آج سے پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھیے ہوں۔

خوبصورت اداکارہ فضیلہ قاضی نے قیصر خان نیزا مانی کے ساتھ جب رشتہ ازداقج میں منسلک ہوئی ں تو اپنے شادی کے ہر فنکشن میں یہ کسی انتہائی خوبصورت ہیرو ہیروائن سے کم نہیں لگ رہے تھے، دونوں کے چہروں پر اس قدر معصومیت تھی کہ جو دیکھتا ان کی طرف دیکھتا ہی رہ جاتا۔

اگر ان کی مہندی کی بات کریں تو فضیلہ نے مہندی پر پیلا اور لال رنگ کا جوڑا پہن رکھا تھا ، بڑا سا گھونگھٹ بھی نکال رکھا تھا۔ روایتی شادی کے مطابق گھر کی خواتین نے انہیں مہندی لگائی۔ مزید یہ کہ شادی میں بے انہوں نے روایتی لال جوڑے کا انتخاب کیا جس میں یہ کسی شہزادی سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔

جبکہ شوہر قیصر نے سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ اور پوھولوں کا ایک ہار پہنا۔ بہترین اداکار قیصر کی شادکی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعی اتنے خوبصورت اور ہمیشہ کی طرح خوش شکل ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے چاہنے والے لاکھوں میں موجود ہیں۔

بہر حال فضیلہ کہتی ہیں کہ جب رخصتی کا وقت آیا تو میں پہلے بالکل نہیں رو رہی تھی پر بابا نے جیسے ہی میرے سر پر ہاتھ رکھا تو میری آنکھوں سے آنسوؤں کا سمندر جاری ہو گیا۔

کیونکہ بابا میری طاقت، میرا سب کچھ تھے۔

اب تو وہ اس دنیا میں نہیں رہے پر میں ایک بات کہنا چاہوں گی کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے پیار سے اماں کہہ کر پکارا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow