میرے بیٹے کی شادی کے کارڈ بھی چھپ گئے تھے ۔۔ سلیم خان بیٹے کی وجہ سے پریشان کیوں گئے تھے؟ وہ وقت جب سلمان خان رونے لگے تھے

image

سلمان خان اس وقت بالی ووڈ میں اس لیے بھی کافی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔ مقبولیت کی ایک وجہ ان کا کنوارا پن ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سلمان خان اپنے والد سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، جبکہ والد سلیم خان نے تینون بیٹوں کی پرورش بھی کچھ اس طرح کی ہے، کہ تینوں کے درمیان پیار محبت کم نہیں ہوئی۔

لیکن اس سب میں سلیم خان اپنے بڑے بیٹے سلمان خان کو لے کر کافی پریشان رہتے ہیں، والد کو ہر طرح سے سپورٹ کرنے والے سلمان خان والد کی دوسری شادی کی وجہ سے پریشان ہو گئے تھے اور والدہ کے لیے رویا کرتے تھے۔

تاہم والد کی یقین دہانی نے اسے کافی حوصلہ دیا، سلمان خان کو لے کر والد کئی لمحات میں پریشان ہوئے، جیسے کہ پولیس گرفتاری کے بعد سلمان خان کے والد اس حد تک پریشان تھے کہ کھانا پینا بھی کم کر دیا تھا۔

جبکہ دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ بیٹے کی شادی اب تک نہیں ہوئی ہے، ایک مرتبہ شادی کو لے کر ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس نے گھر والوں کو افسرہ کر دیا۔

27 مئی 1994 کو شادی کا دن طے پایا تھا، سلمان اپنی دلہن اداکارہ سنگیتا بجلانی کو لینے کے لیے تیار تھے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق شادی کے کارڈ تک چھپ چکے تھے، میڈیا کو بھی معلومات مل چکی تھیں، خاندانی ذرائع بھی خوش تھے لیکن اچانک سب کچھ ختم ہو گیا۔

لیکن اچانک سنگیتا بجلانی نے سلمان خان کے بجائے بھارتی سابق کھلاڑی اظہر الدین سے شادی کر لی اور یہاں تک کے بالی ووڈ کو بھی خیر باد کہہ دیا۔

تاہم یہ خبر بھی گرم تھی کہ سنگیتا سلمان خان کے دیگر خواتین سے تعلقات کی بنا پر ناراض ہو گئی تھیں۔ کرن کے جوہر کے پروگرام میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ کارڈ چھپ چکے تھے، سب کچھ تیاریاں تھیں، شادی کی خواہش تھی مگر شادی ہو نہیں سکی۔

سلمان جب کبھی سنگیتا کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں، تو سنجیدہ ضرور ہو جاتے ہیں اور تیکھے سوالات پر برہم بھی ہو جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow