اکشے کمار کو یہ رشتہ پسند نہیں آ رہا تھا کیونکہ ۔۔ اکشے کمار اور سنی دیول کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ دلچسپ واقعہ

image

سوشل میڈیا پر اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سنی دیول اور اکشے کمار بالی ووڈ کے مشہور اور معروف اداکاروں میں شامل ہیں، تاہم ان دونں اداکاروں میں سے اکشے کمار اب بھی کافی مقبول ہیں۔

اگرچہ اکشے کمار کی ساس اور اداکارہ ٹوئنکل کھنا کی والدہ ڈمپل کباڈیہ اور راجیش کھنا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ تاہم راجیش اور ڈمپل کباڈیہ کا رشتہ بھی کافی اونچ نیچ کا شکار تھا، دونوں کے درمیان دوریاں بھی کافی تھیں، اس کی وجہ سنی دیول اور ڈمپل کباڈیہ کے درمیان نزدیکیاں تھیں۔

ڈمپل کباڈیہ اور سنی دیول کے درمیان تعلقات 11 سال تک رہے تھے، اسی بنا پر سنی دیول کی اہلیہ پوجا نے بھی انہیں خبردار کیا تھا، کہ اگر یہ سب بند نہ ہوا تو وہ ان سے طلاق لے لیں گی۔

ڈمپل کباڈیہ ار سنی دیول کا رشتہ اگرچہ شادی کے بغیر ہی تھا، تاہم وہ اس حد تک مضبوط ہوتا جا رہا تھا کہ ڈمپل کی بیٹی ٹوئنکل کھنا نے تو سنی دیول کو پاپا بلانا بھی شروع کر دیا تھا۔

تاہم اب یہ قصہ ماضی کا ہی ایک قصہ ہے، کیونکہ دونوں کے درمیان وہ نزدیکیاں دوبارہ نہ ہو سکیں اور بات دوریوں پر آ کر اختتام پزیر ہو گئیں۔

یعنی اس لحاظ سے سنی دیول اکشے کمار کے سُسر ہوئے اور اکشے کے بچوں کے نانا بھی ہوئے۔ کیونکہ ٹوئنکل نے تو سنی دیول کو پاپا کے طور پر بھی قبول کر لیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow