بچپن کی دوستی جو محبت میں بدل گئی۔ کیا آپ اس مشہور شخصیت اور ان کی اہلیہ کو پہچا سکتے ہیں؟

image

خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنھیں ان کے دوست میں ہی محبت مل جائے اور پھر وہی محبت نکاح کی صورت عمر بھر کا ساتھ بن جائے۔ تصویر میں موجود اس شخصیت کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ غور سے اس تصویر کو دیکھیں اور اس بچے کو پہچاننے کی کوشش کریں جو اب ملک کے نامور گلوکار ہیں۔

چلیں اگر آپ نہیں پہچان پارہے تو ہم بتا دیں کہ نوے کی دہائی سے مشہور ہونے والے ان گلوکار کا تعلق کراچی سے ہے اور اپنے گھر میں یہ واحد گلوکار نہیں بلکہ ان کے دو بھائی بھی مشہور گلوکار ہیں البتہ تینوں کی آواز ایک دوسرے سے ملتی ہے۔

اگر آپ ابھی نہیں پہچان پارہے تو ہم بتا ہی دیں کہ یہ تصویر گلوکار سجاد علی اور ان کی اہلیہ بورین کی ہے۔ یہ تصویر 1989 میں کھینچی گئی جب دونوں چھوٹے تھے۔ سجاد علی اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “شروعات کیسے ہوئی تھی اور اب کیا ہورہا ہے۔ ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک۔ بچپن میں کس نے سوچا تھا“

ساتھ ہی بچپن کی تصویر کے ایک جانب لکھا ہے “تم نارض ہو“ جبکہ دوسری جانب گیت کا دوسرا بول “میرے کتنے پاس ہو“ لکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow