بچہ ضائع ہونے سے بیوہ ہونے تک ساتھ دیا ۔۔ شوہر کی وفات کے بعد اب سائرہ بانو کیا کر رہی ہیں؟ جانیے

image

مشہور بھارتی اداکارہ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار سے بے حد پیار کرتی تھیں، ان کے آخری وقت تک سائرہ نے اپنے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

اپنے سے 22 سال بڑے شخص سے شادی کرنا آسان نہیں، تاہم سائرہ بانو نے تہیہ کر لیا تھا کہ اب شادی کرنی ہے تو اپنے ہیرو سے ہی کرنی ہے۔

1966 میں جب سائرہ محض 22 سال کی تھیں اور دلیپ 44 سال کے تھے، دونوں کے درمیان باہمی رضامندی اور محبت نے دونوں کو ایک ساتھ رہنے اور زندگی کے سفر کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔

اگرچہ دونوں کے درمیان کئی ایسے مشکل لمحات آئے جس نے دونوں کو تکلیف میں مبتلا کیا، لیکن دونوں نے ہمت نہیں ہاری۔

سائرہ بانو کے لیے وہ لمحہ کافی مشکل کا تھا جب حمل کے دوران وہ گر گئی تھیں اور اسی وجہ سے حمل تو ضائع ہوا ہی ساتھ ہی ان کی ماں بننے کی خواہش بھی ٹوٹ گئی کیونکہ ڈاکٹرز نے جب یہ خبر سنائی کہ اب وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی، اس نے جوڑے کے لیے ایک نیا سفر شروع کیا تھا۔

کیونکہ اس کے بعد دلیپ کمار نے دوسری شادی بھی کی تھی، جسے سائرہ نے زہر کا گھونٹ سمجھ کر پی تو لیا تاہم وہ صبر کر رہی تھیں، اور پھر دلیپ واپس اپنی اہلیہ کے پاس آ گئے، یہی وجہ ہے کہ دلیپ کے لیے سائرہ کی محبت کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھتی گئی۔

شوہر کی موت کے بعد سائرہ اگرچہ اب تنہا زندگی گزر بسر کر رہ ہیں، تاہم اپنی سہیلیوں کے ساتھ بھی وقت بتا رہی ہیں۔ سہیلیاں فریدہ جلال، آشا پاریکھ، روشن کماری اور فریدہ دادی موجود ہیں۔

اگرچہ یہ تصویر سائرہ کی سالگرہ کی ہے، لیکن اس تصویر میں سہیلیوں کے خوشگوار لمحات کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔

سائرہ بانو اب اپنے شوہر کے لیے بھی دعا کرتی ہیں، انہیں یاد بھی کرتی ہیں اور ان کی قبر کی دیکھ بھال کا خیال رکھتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow