بپاشا باسو کے ہاں بیٹی کی پیدائش

image

بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے حمل سے متعلق بتایا تھا کہ اب ہم جلد ہی ایک ننھی جان کو دنیا میں لانے والے ہیں۔

بپاشا اور کرن سنگھ گروور کی ملاقات بھوشن پٹیل کی 2015 کی ہارر فلم ‘الون؛ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اور اپریل 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ان کی شادی کے بعد جب بھی بپاشا کا وزن بڑھا ہر کسی نے ان سے یہ سوال کیا کہ کیا وہ حاملہ ہیں جس پر اداکارہ نے چڑ کر کہا تھا جب میری زندگی میں نئی خوشیاں آئیں گیں میں خود اس کی نوید سناؤں گی۔

دورانِ حمل بپاشا اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں رہیں، کبھی بپاشا عالیہ کو کپڑے تحفے میں بھیجتی تھیں تو کبھی انہیں کوئی کھانے کی چیز بھیجتی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow