اگر شاہین زخمی ہو کر باہر نہ جاتے تو۔۔ پاکستان کی شکست پر سچن ٹنڈولکر کا بیان وائرل، دیکھیے

image

گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی کا جیتا ہوا فائنل ہار گئی۔ جہاں اس شکست نے پاکستانیوں کو دکھ سے دوچار کیا وہیں غیر ملکی مشہور کھلاڑیوں کے لئے بھی پاکستانی ٹیم کی یہ ہار غیر متوقع تھی۔ ان کے مطابق پاکستان کی ہار کی وجہ شاہین آفریدی کا زخمی ہوکر میچ چھوڑ کر جانا تھا۔

مشہور بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کہتے ہیں کہ بہت ہی کلوز فائنل تھا۔ میچ مزید دلچسپ ہوتا اگر شاہین زخمی ہو کر کھیل سے باہر نہ جاتے البتہ انھوں نے انگلینڈ کو دوسری بار ٹی ٹوئینٹی چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔

میتھیو ہیڈن نے شاہین کی انجری کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جبکہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شاہین کہ انجری نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US