بیوی کی زخمی تصویر دیکھ کر پاؤں تلے زمین نکل گئی تھی ۔۔ ہیما مالنی جب کار حادثے میں شدید زخمی ہوئیں تو سنی دیول نے ڈاکٹر سے کیا کہا جو والد دیکھ کر جذباتی ہو گئے؟

image

اس دنیا میں انسان چاہتا ہے کہ زندگی اچھے سے گزرے اسے کبھی کوئی مسئلہ یا پریشانی درپیش نہ آئے لیکن قسمت کو تو شاید کچھ اور ہی منظور ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کو بھارتی اداکار ہیما مالنی کی زندگی کے خطرناک حادثے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس میں ان کا چہرہ خراب ہو گیا اور ان کے شوہر دھر میندر ٹوٹ گئے تھے۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے، ہوا کچھ یوں کہ ہیما مالنی سفر پر جا رہی تھیں جہاں ان کی کار کی ٹکر دوسری گاڑی سے ہوگئی جس کے نتیجے میں ہیما مالنی شدید زخمی ہو گئیں، ان کے چہرے سے خون بہہ رہا تھا جب انہیں اسپتال منتل کیا گیا۔

انہیں آنکھ کے اوپر گہرے زخم آئے تھے۔ بہر حال جب یہ خبر ان کے شوہر و معروف اداکار دھرمیندر تک پہنچی تو وہ شہر سے باہر جوہو کے علاقے میں موجود اپنے بنگلے میں موجود تھے۔

پر خبر سن کر ہل کر رہ گئے، پریشانی کے عالم میں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیسے میں جلد از جلد اپنی بیوی کے پاس پہنچ جاؤں۔ اس کے بعد یہ فوراََ کمرے کی جانب بھاگے اور ٹی وی چلایا کہ معلوم ہو سکے کہ اب انکی بیوی ہیما کی طبعیت کیسی ہے؟ کافی دیر کے بعد ہیمانے جب دھر میندر سے بات کی تو انہیں تسلی ہوئی کہ اب ان کی طبعیت کچھ بہتر ہے۔

مزید یہ کہ اپنے ایک انٹرویو میں میڈیا کے سامنے ہیما مالنی نے اس بات کا اظہار بھی کیا تھا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں جو میرے اور سوتیلے بیٹے سنی دیول کے درمیان ایک اچھا اور پر خلوص رشتہ ہے۔

جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جب میرے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا تو سنی دیول ہی سب سے پہلے میرا حال پوچھنے آئے۔

یہی نہیں ڈاکٹرز سے میری طبعیت کے بارے میں پوچھتے رہے، جب مجھے ٹانکے لگ رہے تھے تب بھی یہ ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑے رہے۔ اس کے علاوہ بھی جب مجھے ضرورت ہوتی ہے تو سنی اپنے والد کے ساتھ وہاں موجود ہوتے ہیں۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہیما مالنی کی گاڑی جس کار سے ٹکرائی تھی اس میں 4 سالہ سونم نامی بچی بھی موجود تھی۔ جس کا موقعے پر ہی انتقال ہو گیا تھا جس کا غم ہیما کو کافی عرصہ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow