میرا جوان بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔۔ صباء قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا

image

شوبز کی مقبول اداکارہ صباء قمر کے گھر سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ آج صبا قمر کے بھائی رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔

اس خبر کی تصدیق صبا قمر کی منیجر مشال چیمہ نے مداحوں سے کی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ صبا کا بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے اور وہ چل بسے۔ کوئی نہیں جانتا کہ اچانک موت کی وجہ کیا ہے۔

اداکارہ کے اپنے بھائی کے ہمراہ ایک ہی تصویر انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں صبا اپنے بھائی کے ساتھ سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔

صبا قمرانسٹا اسٹوری پر منا لکھا گیا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان کے دل کے بہت قریب تھے۔ انتقال کی خبر میں لکھا گیا ہے کہ صباکے بھائی کا انتقال آج صبھ کے وقت ہوا ہے۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ مرحوم کے لیے سب لوگ دعا کریں۔ اللہ پاک صبا کے بھائی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے، آمین۔

خیال رہے پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ صبا کے بارے میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ ان تمام پروجیکٹس پر کام کرتی نظر آتی ہیں جو حقیقی زندگی کی کہانیوں پر مبنی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow