ایک بہن سے شادی تو دوسری سے ۔۔ عورت کرے تو بدکرار لیکن مرد؟ دراڑ ڈرامے میں بیوی کی بہن سے دوستی کرنے پر اعتراض، سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

image

شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں جب کوئی تیسرا رفیق آ جائے تو دونوں کا مضبوط رشتہ کمزور ہو جاتا ہے پھر چاہے وہ ذرا سی غلط فہمی ہو یا کسی کی لگائی گئی آگ۔ اکثر اوقات بہنیں ہی بہنوں کے لیے برائی بن جاتی ہیں جیسا کہ آپ لوگ نجی ٹی وی کے مشہور ڈرامے دراڑ میں دیکھ رہے ہوں گے۔

شہیراحمد جو ایک بڑا بزنس مین ہے اس نے اپنے کنٹریکٹر کی کمپنی میں کام کرنے والی ایک عام سی یتیم لڑکی سے شادی کی جو اپنے چاچا کے ساتھ رہتی ہے اور اس کی ایک تیز ترار کزن بھی ساتھ ہے۔ شہیر پہلے سے ایک عورت کے ساتھ روابط میں ہے اور اس نے اپنی دادی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر معصوم لڑکی سے شادی کی اور گھر میں ہی اپنی سالی کے ساتھ پہلے دوستی اور پھر مزید تعلقات استوار کرلیے یہاں تک کہ سالی سے تعلقات پر دادی نے منع کیا تو ان کو بھی کھری کھوٹی سنائی اور دادی انتقال کرگئی۔

اس ڈرامے میں سوشل میڈیا پر سالی کے ساتھ روابط رکھنے پر اداکار جبران کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن جب یہی مماثلت رکھتی ہوئی حرکت ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں کی گئی تو عائزہ خان کے کردار پر انگلیاں ٹھائی گئیں اور معاشرے میں ہونے والی اس غلطی پر صرف خواتین کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ اب اگر جبران کی ڈرامے دراڑ میں حرکتیں دیکھی جائیں تو اس غلط قسم کے مواد کی تشہیر پر پیمرا بھی ایکشن نہیں لے رہا۔

ڈرامے پر اپنے تبصرے دیتے ہوئے صارفین کہہ رہے ہیں اگر اس جگہ کوئی عورت ہوتی تو اس کو ڈرامے کی وجہ سے بھی اتنی باتیں سنائی جاتی ہیں کہ رائٹرز ٹاک شوز میں بھی لڑنے لگتے ہیں لیکن مرد کی برائی پر کوئی سوال کیوں نہیں اٹھایا جا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow