شادی بیاہ کو جوا ایسے ہی نہیں کہا جاتا۔ اکثر لوگ شادی تو کرلیتے ہیں مگر بعد میں کچھ ایسی وجوہات بن جاتی ہیں جن کی وجہ سے ان کا رشتہ ناکام ہوجاتا ہے۔ ایسا صرف عام لوگوں کے ساتھ نہیں بلکہ مشہور شخصیات کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ آپ نے بھارت کے مشہور اداکار انوپم کھیر اور ان کی اہلیہ کرن کھیر کو تو ضرور ہی دیکھا ہوگا مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کرن انوپم کھیر کی دوسری بیوی ہیں۔
[img1
اتنا ہی نہیں بلکہ انوپم کھیر بھی کرن کھیر کے دوسرے شوہر ہیں۔ ان کی پہلی شادی ایک بزنس مین گوتم بیری سے ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا سکندر بھی ہے۔ البتہ کرن اور انوپم کو بہت جلدی احساس ہوگیا کہ وہ اپنی شادیوں سے خوش نہیں ہیں اسی وجہ سے کرن کھیر نے اپنے شوہر سے کچھ سال میں طلاق لے لی جبکہ انوپم کھیر نے بھی اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر 1985 میں کرن کھیر سے دوسری شادی کرلی۔
اس بات سے بہت لوگ واقف ہیں کہ انوپم کھیر کی پہلی اہلیہ مدھومالتی کپور بھی اداکارہ ہیں اور اکثر فلموں میں ماں کے کردار ادا کرتی ہیں۔ مدھومالتی کے لئے انوپم کھیر سے طلاق ایک صدمہ تھا کیوں کہ وہ صرف ایک ماہ کے لئے تھیٹر کے سلسلے میں اپنے گھر سے گئیں تھیں اور واپس آئیں تو انوپم ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے تھے۔ مدھو مالتی نے طلاق کے بعد انو کپور کے بھائی رنجیت کپور سے دوسری شادی کی جس سے ان کا ایک بیٹا میشا کپور ہے۔ البتہ ان کی یہ شادی بھی کامیان نہ ہوسکی اور اب مدھو اکیلی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔