بچپن سب ہی کا حسین ہوتا ہے اور شاندار یادوں سے بھرا ہوتا ہے۔ بچپن کے انمول دنوں کی یادیں آج ہمیں ستاتی ہیں کیونکہ وہ دن بے فکری کے تھے جو یادیں بن کر رہ گئے۔ بچپن کی بات کرتے ہیں تو پرانی تصاویر بھی موضوع کا حصہ بن جاتی ہیں کیونکہ انہیں دیکھ کر ہی ہم اپنے ماضی کے یادگار لمحات میں کھو جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام اپنے قارائین کے لیے مشہور شخصیات کی ماضی کی تصاویر سامنے لا چکی ہے اور اب ایک اور تصویر ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر بتانا ہے کہ یہ کونسی مشہور شخصیت ہے۔
اوپر موجود تصویر میں دکھائی دینے والی لڑکی کو پہچان سکتے ہیں؟ لمبے بالوں والی کسی سوچ میں مگن اس مشہور شخصیت کو آج ہر کوئی جانتا ہے۔
یہ انمول بچپن کی تصویر ریمبو المعروف افضل خان کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ کی ہے جس میں وہ پہچاننے میں نہیں آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر اپنے ویلاگ میں مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں۔
مداحوں کی خواہش تھی کہ صاحبہ اپنا بچپن ان سے شئیر کریں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر مختلف گھروں سے جمع کیں اور پھر پرستاروں سے شئیر کیں۔
صاحبہ افضل کی بچپن کی تصاویر دیکھیے اس ویڈیو میں۔