اجے اگر تم نے تم روینہ کے ساتھ کام کیا تو میں ۔۔ 90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور روینہ ٹندن کی دشمن کیوں بنیں؟

image

ایک شخص کیلئے دوستی دشمنی میں بدل گئی۔ جی ہاں آج ہم یہاں ان 2 مشہور اداکاروں کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جو کبھی ایک دوسرے کیلئے دل میں نرم جگہ رکھتے تھے پر اب ایک دوسرے کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی۔

یہاں بات ہو رہی ہے 90 کی دہائی کی 2 مشہور اداکاراؤں کی جن کا نام ہے روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور ۔ ایک وقت تھا جب دونوں نے مشہور بھارتی فلم "انداز اپنا اپنا" میں کام کیا مگراچانک ہی ان کے درمیان یوں لڑائی اتنی خطرناک ہو گئی کہ ہر جگہ انہی کے تنازع کے چرچے ہونے لگے۔

دراصل ماجرا یہ تھا کہ اداکار اجے دیوگن روینہ تنڈن کے بہت قریب تھے مگر اجے کرشمہ کیلئے روینہ کو چھوڑ گئے یہی وجہ ہے کہ روینہ نے کہا کہ کچھ وقت بعد ان دونوں نے مل کے مجھے کئی ایک فلموں سے باہر کروا دیا۔

یہی نہیں ایک اور جگہ روینہ کا کہنا تھا کہ میں ان دونوں کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنا چاہتی تھی پر کرشمہ نے اجے کو میرے ساتھ کام نہ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے مجھ سے 4 فلمیں چھن گئیں ۔

اس کے علاوہ آج سے کچھ سال پہلے شاہ رخ خان کے گھر ایک دعوت رکھی گئی تھی جس میں تمام اداکار ارو اداکارائیں تشریف لائیں۔ ایسے میں کرشمہ کو روینہ کے ساتھ تصاویر بنوانے کا کہا گیا تو انہوں نے سخت الفاظ میں تصویر کھینچوانے سے منع کر دیا اور کہا کہ میرے ساتھ تصویر کھینچوا کر کون سا اس کا کیرئیر دوبارہ سے چمک اٹھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow