پنجاب سے تعلق رکھنے مشہور تھیٹر اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کرگئے۔ جنگ نیوز کے مطابق طارق ٹیڈی کافی عرصے سے شدیدبیمار تھے اور اسپتال میں داخل تھے۔ ان کے اہلِ خانہ نے بیماری کے علاج کے لئے حکومت سے امداد کی اپیل بھی کی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت نے طارق ٹیڈی کا مفت علاج کروانے کا اعلان کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق طارق ٹیڈی جگر اور سانس کے مرض مں مبتلا تھے۔ کچھ عرصے سے ان کے جگر کا انفیکشن بہت بڑھ گیا تھا اور جگر نے کام کرنا بند کردیا تھا جس کے باعث انھیں وینٹی لیٹڑ پر منتقل کردیا گیا تھا۔