ماں مجھے باتھ روم کا دروازہ لاک نہیں کرنے دیتی تھیں کیونکہ ۔۔ کروڑوں کے گھر میں رہنے والی جھانوی کپور نے سری دیوی کے کس راز سے پردہ اٹھا دیا؟

image

بالی ووڈ کی مشہور ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی مرحوم والدہ سری دیوی کے گھر کا پہلی بار ٹور کرایا جو ان کے چاہنے والوں نے بہت شوق سے دیکھا۔ اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات سال 2018 میں کی۔

اداکارہ جھانوی کپور 6 بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور آئندہ برس ان کی دو فلمیں آنے والی ہیں جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

مگر آج ہم مشہور اداکارہ سری دیوی کا عالیشان گھر دیکھیں گے جس کی سیر ان کی بیٹی جھانوری نے کرائی۔

عالیشان گھر کا ٹور کرانے کے دوران جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے کمرے میں باتھ روم تھا لیکن وہ اسے لاک نہیں کر سکتی تھیں کیونکہ اُن کی والدہ کو ڈر تھا کہ وہ باتھ روم جاکر کہیں لڑکوں سے باتیں نہ کریں لہٰذا وہ اپنا باتھ روم لاک نہیں کر سکتی تھیں۔

نوجوان اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جس بیڈ روم میں رہتی ہیں وہ پہلے کا ماں کا ہوا کرتا تھا۔ سری دیوی کے گھر میں ہر جانب نقش و نگار دکھائی دیں۔ یہاں تک ایک سے دو کمرے صرف پینٹنگزکے لیے مخصوص کر رکھے ہیں۔

جھانوی کپور نے والدہ کی یاد میں بتایا کہ انہیں پیٹنگز کا بہت شوق تھا، وہ آئے روز خود پینٹنگز کرنے میں مشغول رہتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سری دیوی پیٹنگز میں کھو جاتی تھیں۔

گھر صرف پینٹنگز سے ہی نہیں بلکہ بہت سی دیواروں پر سری دیوی اور بونی کپور کی ماضی کی یادگار تصاویر بھی فریم میں لگی ہوئی ہیں جو انہیں والدہ کی یاد دلاتی ہیں۔

ان تصاویر میں آنجہانی سری دیوی اور بونی کپور کی شادی کی تصاویر کو دیکھتے ہوئے جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین نے خفیہ شادی کی تھی۔

خیال رہے سری دیوی کا انتقال سال 2018 میں ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow