2 سوتیلے بیٹے ہیں، لیکن ۔۔ شگفتہ اعجاز اپنے سوتیلے بچوں کے ساتھ کیسے رہتی ہیں؟ جانیں ان کی فیملی سے متعلق چند دلچسپ باتیں

image

شگفتہ اعجاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے انہوں نے ہر دور میں خود کو زمانے کی ضرورت کے حساب سے ڈھالا اور ہر قسم کے کرداروں میں جان ڈالتے ہوئے اپنی اداکاری کے جوہر منوائے۔ شگفتہ اعجاز نے اکثر اپنے شوہر اور فیملی کے متعلق کئی باتیں بتائیں اور یہ سب ہی جانتے ہیں کہ انہوں نے دوسری شادی کی اور ابیہ اس شادی سے بہت زیادہ خوش ہیں اور اپنے شوہر کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔

شگفتہ اعجاز کی اپنی 4 بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر کے پہلی بیوی سے 2 بیٹے ہیں۔ شگفتہ کے شوہر نے ان کی بیٹیوں کو سگے باپ جیسی محبت دی اور اسی طرح شگفتہ بھی اپنے بیٹوں کو سگے بچوں سے بڑھ کر چاہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بیٹے حسن کی شاندار سالگرہ بھی منائی اور اس کو تحفے بھی دیے۔

ان کے بیٹے حسن کی بیوی بھی بہت زیادہ دوستانہ مزاج کی لڑکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھ کر سب کی آپس میں محبت کا واضح اندازہ ہوتا ہے۔ مداح بھی شگفتہ کی اس محبت پر ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow