اسلام قبول کیا اور اسلم نام رکھ لیا ۔۔ مسلمان سے شادی کے لیے 9 سال کیوں لگے؟ بالی ووڈ ستاروں سے متعلق دلچسپ معلومات

image

بالی ووڈ کے ستاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن چند ستارے ایسے ہوتے ہیں جو کہ زندگی میں پیش آئے واقعات کی بنا پر سب میں مقبول ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مہیش بھٹ:

بھارتی پروڈیوسر اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ کا شمار بھارت کے مشہور ترین ستاروں میں ہوتا ہے۔

مہیش بھٹ نے دوسری شادی سونی رازدان سے کی تھی، مہیش بھٹ کی پہلی شادی ہندو مذہب کے عین مطابق ہوئی تھی کیونکہ مہیش بھٹ اور ان کی پہلی بیوی ہندو ہی تھیں۔

تاہم دوسری شادی کے لیے مہیش بھٹ نے اسلام قبول کر لیا تھا، مہیش بھٹ اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دینا نہیں چاہ رہے تھے، دوسری جانب ہندو مذہب میں دوسری شادی کے لیے پہلی اہلیہ کو طلاق دینا ہوتا ہے۔

یہی وجہ تھی کہ مہیش نے اسلام قبول کر کے دوسری شادی کی اور اپنا نام اسلم رکھ لیا، تاہم مہیش بھٹ عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں۔

دھرمیندر:

بھارتی اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی نے بھی شادی سے پہلے اسلام قبول کیا تھا، دھرمیندر نے ہیما مالنی سے شادی سے پہلے اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دینے کی کوشش کی تاہم اہلیہ نے انکار کر دیا۔

جس کے بعد درھرمیندر نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام دلاور رکھا۔ اسی طرح ہیما مالنی نے بھی اپنا نام عائشہ بی بی رکھا تھا۔

تاہم دونوں عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں۔

کرینہ کپور خان:

اداکارہ کرینہ کپور بھی بھارتی مشہور اداکارہ ہیں، تاہ ان کی مقبولیت اُس وقت مزید بڑھ گئی جب انہوں نے ایک مسلمان سے شادی کی۔

اداکار سیف علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کرینہ کپور تنقید کی زد میں بھی آئیں کیونکہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کر کے کرینہ کپور خان رکھ دیا۔

کرینہ کے حوالے سے دلچسپ بات یہ بھی ہے ان کے مذہب پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے، بھارتی سوشل میڈیا پر کرینہ کے مسلمان ہونے کے حوالے سے بھی چہہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کرینہ ہندو رسومات کے مطابق سندور نہیں لگاتی ہیں۔

سنیل شیٹھی:

سنیل شیٹھی اگرچہ ہندو ہی ہیں، تاہم ان کی اہلیہ مسلمان ہیں۔ ماضی کے مقبول اداکار جو اب اداکاری میں نظر آتی۔

سنیل شیٹھی اور ان کی اہلیہ کی شادی کا واقعہ بھی کافی دلچسپ ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ سنی کی اہلیہ منیشا قادری کا تعلق پنجابی مسلم فیملی سے ہے، جبکہ سنیل کرناٹکا کے ہندو گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس وقت منیشا قادر جو کہ منا شیٹھی کے نام سے مشہور ہیں، ایک کاروباری خاتون ہیں۔ اگرچہ سنیل نے منیشا قادری کے گھر والوں سے رشتے کے لیے بھی درخواست کی، تاہم دونوں فیملیز میں مذہبی اختلاف کی بنا پر شادی سے انکار ہو گیا۔

سنیل شیٹھی کو اپنے اور منیشا کے گھر والوں کو منانے میں 9 سال لگے تھے، جس کے بعد 1991 میں دونوں فیملیز اس رشتے کے لیے راضی ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow