سلمان خان شلپا شیٹی سے شادی کرنے والے تھے؟ اداکارہ شلپا نے شادی کے 9 سال بعد سلمان اور اپنے رشتے کے بارے میں بتا دیا

image

شادی جس کا انتظار ہر جوان کو رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مشہور بھارتی اداکار سلمان خان جنہیں نوجوان بہت پسند کرتے ہیں اور ہمیشہ یہ جاننے کی کوشش میں رہتے ہیں کہ کیا واقعی ان کے پسندیدہ ہیرو کی شادی ہونے والی ہے یا پھر کب ہو گی۔

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے آپکو بتاتے چلتے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ سلمان خان شلپا شیٹی کے گھر بہت آیا جایا کرتے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو شک ہوا کہ شلپا ہی وہ خوش قسمت ہوں گی جو سلمان کی بیوی کہلائیں گی پر 90 کی دہائی کی اس بہترین جوڑی کی آپس میں شادی تو نہ ہوئی پر اب شلپا شیٹی نے بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ سلمان میرے گھر آتے تھے پر ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں تھا، ہم بہت اچھے دوست ہیں۔ ہاں ان سب کے بھائی جان سلمان کی میرے والد سے بہت دوستی تھی، جب ان کا انتقال ہوا تو سلمان ہی وہ شخص تھے جو ہمارے گھر کے ایک کونے میں بیٹھ کر رونے لگے۔

یاد رہے ان دونوں اسٹار نے کئی ایک فلمیں ساتھ کیں ہیں جیسے گرو، شادی کر کے پھس گیا یا،پھر ملیں گے وغیرہ وغیرہ۔ یہی وہ وقت تھا جب سلمان اور شلپا کے درمیان دوستی ہو گئی۔

شادی یہ ایک ایسا تہوار جسے دولہا دلہن یادگار بنانے کیلئے اچھے کپڑے زیب تن کرتے ہیں اور رشتے ازدواج میں جڑنے کیلئے بہترین ہال کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی شادی اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ہونے والی تھی جو پھر کسی وجہ سے نہ ہو سکی جبکہ ان دونوں کی شادیوں کے کارڈ تک چھپ چکے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow