شادی خطرہ ہے ۔۔ احد رضا میر سے علیحدگی کی خبروں کے بعد سجل علی نے کیا نیا انکشاف کر دیا؟ انٹرویو وائرل

image

شادی ایک خطرہ ہے۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں ملک کی خوبصورت و معصوم اداکارہ سجل علی کے۔ اپنی نئی آنے والی فلم کی نمائش کیلئے جدہ میں ہونے والی "ریڈ سی" میں شرکت کی۔

جہاں ان سے انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر محبت کی شادیوں کو بہتر سمجھتی ہیں۔

اس کے بعد ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کیا سمجھتی ہیں کہ شادی اپنی مرضی سے کرنے چاہیے یا پھر گھر والوں کی مرضی سے تو انہوں نے ہچکچاتے ہوئے پہلے قہقہ لگایا پھر کہنے لگیں کہ میرے لیے یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ان دونوں طرح کی شادیوں میں سے کون سی شادی بہتر ہوتی ہے ، چاہے لو میرج ہو یا ارینج شادی ایک رسک (خطرہ) ہی ہے۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی نئی آنے والی فلم کی پروڈیوسر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی بھی جمائما کی عمران سے محبت، شادی کہانی اور پاکستان میں گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنے کی روایت سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

اب یہ فلم کیسی ہو گی یہ تو 27 جنوری 2023 کو ہی معلوم ہوگا کیونکہ برطانیہ کے سینما گھروں میں اسی تاریخ کو یہ فلم ریلیز ہو گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل اور اداکار احد رضا میر کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب تک دونوں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow