فلم شروع ہوئی تو قادر خان نے تھپڑ مار دیا ۔۔ شکتی کپور کو ایک ساتھ 3 تھپڑ کیوں مارے؟ اس واقعے کے بعد قادر خان کے پاؤں میں گر کر کیا کہا؟ دیکھیے

image

تھپڑ یہ وہ الفاظ ہے اگر کسی بھی شخص کو ایک فرد اکیلے میں بھی مار دے تو اسے تکلیف کے ساتھ ساتھ برا بھی محسوس ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلموں کے ماضی کے مشہور کردار شکتی کپور نے کہا ہے کہ انہیں 3 بار سب کے سامنے جب تھپڑ لگا تو سوچ لیا کہ گھر چلا جاؤں گا کیونکہ اب تو ان کا فلمی سفر ختم ہو گیا۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 1983 میں ہم فلم موالی کی شوٹنگ میں مصروف تےو اور جب میرا پہلا شاٹ تھا تب سینئر اداکار قادر خان نے انہیں زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔

جس کی وجہ سے میں زمین پر گر پڑا کیونکہ ان کا ہاتھ بہت سخت تھا، اگلے شاٹ میں ایرونا ایرانی نے یہی کام کیا پھر تیسری مرتبہ پھر مجھے تھپڑ لگا تو سوچ لیا کہ آج میرا کیرئیر ختم ہو گیا۔

مزید یہ کہ اس سارے ماجرے کے بعد میں قادر خان کے پاس گیا اور کہا کہ آپکے قدموں میں گر کے کہتا ہوں کہ میری شام کی ٹکٹ کروادو، اس فلم کا حصہ نہیں رہنا چاہتا، میرا کیرئیر آج ختم ہو گیا، یہی نہیں میری تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ فلم ستے پہ ستے کے بعد انہیں راج سپی صاحب نے فلم موالی میں کاسٹ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow