جوان بیٹی کا باپ ہے تو کیا ہوا، لڑکا امیر ہے تو شادی کرلوں گی ۔۔ ڈرامہ فرق میں دکھائی جانے والی کہانی کس حد تک سچ ہے؟ سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

image

ڈرامہ سیریل فرق کی کہانی میں ہمارے معاشرے کا وہ پوشیدہ پہلو دکھایا گیا ہے جو کوئی اپنے منہ سے کہہ کر ظاہر نہیں کرتا البتہ یہ وہ سچ ہے جو جوان لڑکیوں کی سوچ میں ابھر رہا ہے۔ جیسے ڈرامے میں سحر خان کی شادی فیصل قریشی سے اس کے والد نے پیسہ دیکھ کر کروادی کہ بیٹی بھی راج کرے گی اور میں بھی اس کے پیسوں پر زندگی آرام سے گزاروں گا وہیں سحر نے بھی یہ سوچ کر شادی کی حامی بھر دی کہ جس معیار اور مقام کو میں حاصل کرنا چاہتی تھی وہ مجھے بناء محنت کیے حاصل ہونے جا رہا ہے۔ اس لیے بیٹی نے خوشی سے باپ کے فیصلے پر ہاں کردی.

ڈرامہ فرق پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کل نوجوان لڑکیاں اپنے ہم عمر لڑکوں سے زیادہ بڑی عمر کے کامیاب مردوں میں شادی کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ وہ کس حد تک مآدی چیزوں اور دنیاوی سکون کو پسند کر رہیہیں۔ ایک طرف جہاں معاشرے میں غربت کی انتہا پروان چڑھ رہی ہے وہیں ایسی خواہشات بھی ہیں جو اگر باپ کے گھر پوری نہ ہوسکیں تو لڑکیاں یہی خواہش کرتی ہیں کہ امیر شوہر سے شادی کرکے زندگی کو پرسکون بنا لیں۔ چاہے وہ ایک یا 5 بچوں کا باپ ہی کیوں نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow