سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ساتھ پیش آئے واقعات سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، ایسا ہی کچھ عمران خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ہوا تھا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
جیو نیوز کے اینکر حامد میر کی جانب سے لیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے دلچسپ گفتگو کی تھی، پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا تھا اور اپنی فلموں میں پاکستانیوں کی پسندیدگی سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔
تاہم ان سب میں شاہ رخ خان نے سابق وزیر اعظم اور اُس وقت کے مشہور کھلاڑی عمران خان کے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں عمران خان کا مداح ہوں۔ جس وقت وہ بہترین کھلاڑی تھے، ان دنوں سے میں ان کا فین ہوں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جب وہ میچ کھیل کر جب آؤٹ ہوئے تو میں ان کا آٹوگراف لینے کا منتظر تھا، کافی جذباتی بھی تھا تاہم آؤٹ ہونے پر عمران خان غصہ ہو گئے تھے اور جب میں نے آٹو گراف مانگا تو عمران خان نے مجھ پر برہمی کا اظہار کیا، برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے شاہ رخ خان کو جھٹک دیا تھا۔
شاہ رخ نے بتایا کہ دو تین سال بعد جب دوبارہ خان صاحب سے ملاقات ہوئی تو اس شکوے کا بھی اظہار کر دیا کہ جب آپ نے مجھے ڈانٹا تھا تو مجھے بہت برا لگا تھا۔
بھارتی اداکار کے پاکستان میں بھی رشتہ دار موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی میں ان کے والد کے بھائی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جن سے وہ مکمل رابطے میں رہتے ہیں۔ جبکہ 1980 میں وہ کئی ماہ پاکستان میں گزار کر آ چکے ہیں۔