جیمز بانڈ بھی پشاوری چپل کے دیوانے ۔۔ اصلی کے بجائے کہاں سے نقلی چپل بنوائی۔۔ قیمت کتنی؟

image

پاکستان کی مشہور پشاوری چپل کی شہرت بالی ووڈ تک پہنچ گئی، شہرہ آفاق جیمز بانڈ سیریز کے ہیرو ڈینیئل کریگ نے بھی پشاوری چپل پہن لی۔

برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ اپنی حالیہ فلم ’گلاس اونئن‘ میں ہلکے کریم رنگ کی پشاوری چپل کی ریپلیکا پہنے ہوئے نظر آئے انہوں نے اصلی پشاوری چپل پاکستان سے منگوانے کی بجائے اس کی ہسپانوی ریپلیکا کو ترجیح دی۔

برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کی چپل کو شیٹیٹ سینڈل کا نام دیا گیا ہے اور یہ اسپین کے فیشن ڈیزائنرمونولو بلاہنک نے تیارکی ہے جس کی قیمت 180 ڈالرز ہے۔

پشاوری چپل زیادہ تر پاکستان کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ شروع میں یہ چپل چمڑے کی مدد سے صرف کالے اور براؤن رنگ میں بنائی کی جاتی تھی، اب یہ کئی دوسرے رنگوں میں بھی تیار کی جاتی ہے۔

لوگ چپل سازوں سے اپنے پسندیدہ رنگ کی پشاوری چپل بنواتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی پشاوری چپل پہننے کے شوقین ہیں۔

2014میں پشاوری چپل عالمی سطح پر فیشن کی ایک نقل بنی۔ برطانوی فیشن ڈیزائنر پاؤل اسمتھ نے پشاوری چپل کی نقل کرکے چپل بنائی اور 300 پاؤنڈز فی جوڑا فروخت کیا۔

پاؤل اسمتھ نے لوگوں کے سامنے اسے اس انداز میں پیش کیا کہ یہ ڈیزائن اسی نے تیار کیا ہے تاہم لوگوں کے احتجاج کے بعد پاؤل اسمتھ نے پشاوری چپل سے متاثر ہوکر ڈیزائن بنانے کا اعتراف کیا اور اب اسپین کے ڈیزائنر نے بھی پشاوری چپل کی طرز پر سینڈل تیار کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow