پاکستان چھوڑ کر بھارت گئیں مگر کیا حال ہوا؟ دلیپ کمار بھابھی اور مشہور اداکارہ بیگم پارہ، جو بیٹے کے بجائے بیٹی کے ساتھ رہتی تھیں

image

ماضی کی مقبول اداکارائیں ویسے تو سب کی توجہ خوب حاصل کر ہی لیتی ہیں، لیکن ایک ایسی اداکارہ بھی تھیں، جو پاکستان چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکارہ بیگم پارہ کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

مشہور اداکارہ بیگم پارہ پاکستان کے شہر جہلم میں 1926 کو پیدا ہوئی تھیں، لیکن پاکستان بننے کے بعد 1975 میں بیگم پارہ واپس بھارت چلی گئی تھیں۔

بیگم پارہ کا اصل نام زبیدہ الحق تھا، تاہم ان فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے ایک دلچسپ نام چاہیے تھا، بیگم پارہ کے شوہر ناصر خان دلیپ کمار کے بھائی تھے، یہی وجہ تھی کہ بیگم پارہ رشتے میں دلیپ کمار کی بھابھی تھیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ناصر خان پاکستانی فلموں میں اداکاری کرتے تھے تاہم ناکامی کے باعث وہ بھارت چلے گئے تھے جہاں بھائی کے بل بوتے پر کام کرنے لگے تاہم انتقال کے بعد ان کی بیوہ بیگم پارہ شوہر کے بعد بھارت چلی گئیں۔

جہاں انہیں بھی شوبز اور بھارتی سینما میں کام کرنے کا موقع ملا، خوبصورت چہرا، دلکش انداز اور ہونٹوں کے نیچے موجود تل سب کی توجہ حاصل کر لیتا تھا۔

تاہم بھارت جانے کے بعد بیگم پارہ اگرچہ شہرت کی بلندیوں کو تو پہنچی لیکن ایک طرح سے پاکستانیوں سے بھی دور ہوتی گئیں۔

ان کے بیٹے ایوب خان اب بھی بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، لیکن کرونا دور میں انہیں شدید مالی مشکلات پیش آئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ دوسری جانب بیگم پارہ آخری وقت تک اپنی بیٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

وہ 2008 میں نیند کی حالت میں ہی 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow