والد کا علاج چل رہا ہےآپ لوگ دعا کریں.. فردوس جمال کو کون سی سنگین بیماری ہوگئی؟ بیٹے کا پیغام

image

ہمارے والد کو کینسر ہوگیا ہے۔ ان کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے۔ یہی زندگی ہے"

یہ کہنا ہے مشہور اداکار فردوس جمال کے صاحبزادے حمزہ فردوس کا۔ حمزہ نے اپنے والد کے ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ

" پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے، ان کے دوست اور چاہنے والے مداح ہیں۔ میرے والد نے تمام مشکلات کو ہرایا ہے لیکن ابھی انھیں ایک جنگ اور لڑنی ہے۔ انشاءاللہ وہ اس مشکل سے بھی باہر نکل آئیں گے"

اسٹوری کے آخر میں حمزہ نے فردوس جمال کے تمام مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ" میرے والد کو خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow