بابا کو زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے وہ یہ جنگ لڑ جائیں گے ۔۔ فردوس جمال کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں نے ان کے بیٹے کو کیا بتا دیا؟ دیکھیں

image

والد کیلئے اب بھی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ یہ پریشانی بھرے الفاظ ہیں ملک کے نامور اور سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے۔ ان کا کہنا ہے کہ والد کینسر جیسے بڑے مرض میں مبتلا ہیں۔

اپنے نئے بیان میں فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس کا کہنا ہے کہ بابا کو کافی عرصے سے گردوں میں تکلیف کی شکایت تھی۔ یہی وج ہے کہ اب بھی والد کو آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

بہرحال ڈاکٹروں نے تسلی کروائی ہے کہ بابا کا مرض قابل علاج ہے لیکن مزید ٹیسٹ ہونگے ان کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کینسر متاثرہ حصہ کونسا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز پاکستانیوں میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ پڑی جب ان کے بیٹے نے والد کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد کو کینسر ہو گیا ہے اب ان کا علاج شوکت خانم کینسر اسپتال میں ہو رہا ہے۔ اور پریشانی والی بات کوئی نہیں ہے۔

کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے، مداح، دوست اور چاہنے والے موجود ہیں اور والد نے آج تک تمام مشکلوں کو ہرایا ہے لیکن انہیں ابھی ایک اور جنگ لڑنی ہے ،انشاء اللہ وہ اس مشکل سے جلد باہر نکل آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow