ماں اپنے بیٹے سے جتنی محبت کرتی ہے وہ سب سے زیادہ قیمتی ہے اور یہ تو ہر کوئی جانتا ہے مائیں اپنے بیٹوں سے محبت بیٹیوں کے مقابلے میں زیادہ کرتی ہیں۔ لیکن جب بیٹے ہی ان ماؤں کو اکیلے چھوڑ کر چلے جائیں تو مائیں صرف افسوس کرتی رہ جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک بھارتی اداکارہ کے ساتھ ہوا لیکن ان کے بیٹے نے ان کو جائیداد کی خاطر دنیا سے ہی ابدی نیند سلا دیا۔
74 سالہ
بھارتی اداکارہ وینا کپور کو ان کے بیٹے نے جائیداد کی خاطر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بیٹےسچن کپور اور ملازم لالو کمار منڈل عرف چھوٹو نے وینا کپور کے سر میں بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کردیا۔ پولسی کے مطابق مقتولہ کی لاش گھر کے قریبی دریا سے ملی۔ جس کے بعد بیٹے اور نوکر کو گرفتار کرلیا گیا۔
جب بیٹے سے قتل کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو ان سے کہا کہ مجھے میری ماں نے جائیداد میں اب تک حصہ نہیں دیا میں روزانہ ان سے حصہ مانگتا تھالیکن انہوں نے منع کردیا تھا جس کی جہ سے میں نے ان کو مار دیا۔ اس سے بہتر کہ وہ ساری جائیداد ہڑپ لیتی میں نے ان کو مار کر لاش دریا میں ڈال دی۔